ا سے شروع ہونے والے اشعار

ا سے شروع ہونے والے اشعار آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بیت بازی کے حوالے سے ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جارہا ہوں ۔ اشعار کو حروف تہجی کے اعتبار سے جمع کرنا ہے تو
اس تھریڈ میں ہم الف سے شروع ہونے والے اشعارلکھیں گے۔
کوشش کیجئے کہ سادہ پوسٹ کی بجائے ایسے اشعار اس تھریڈ میں لکھیں جو کہ الف سے شروع ہوتے ہیں۔
شکریہ
اشک آنکھوں میں کھیلتا ہو گا
چوٹ لگنے سے گر پڑا ہوگا
انہیں مجھ سے محبت ہو رہی تھی
نہ کھلتی آنکھ تو بس ہو گئی تھی
اس بے وفا کی یاد دلاتا تھا باربار
کل آئینے پہ ہاتھ اٹھانا پڑا مجھے
اس بے وفا کی یاد دلاتا تھا باربار
کل آئینے پہ ہاتھ اٹھانا پڑا مجھے
اتنا تو جانتا ہوں کہ اب تیری آرزو
بےکار کر رہا ہوں اگر کر رہا ہوں میں
اب اگر ہو ہی گئی ہے تو محبت کے لئے
عمر بھر کا یہ تڑپنا بھی گوارا ہے مجھے
اب بھی نہ ہوقبول تو قسمت کی بات ہے
آمین کہہ رہے ہیں وہ میری دعا کے ساتھ
آج بھی دھڑکنیں معمول پہ تھیں
یعنی یہ دن بھی رائگاں گزرا
آپ دربار سے بازار میں آ بیٹھے ہیں
آپ سے آپ کی اوقات کہاں پوچھی تھی؟
اس زمانے میں غنیمت ہے غنیمت ہے میاں
کوئی باہر سے بھی درویش اگر لگتا ہے
آخری عشق کی حالت ہو تو یہ ہوتا ہے
کوئی منظر بھی نہ ہو اور نظارہ کئے جائیں”
post source

Leave a Comment

(0 Comments)

Your email address will not be published. Required fields are marked *